عدم اعتماد کے معاملے میں نیب کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے میں نیب کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں احتساب کا مذاق جاری ہے۔’’یہ دھمکیاں وزیرِ اعظم کو مہنگی پڑیں گی‘‘شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس آئے ہیں، یہ دھمکیاں وزیرِ اعظم عمران خان کو مہنگی پڑیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ جو اہلکار بھی اس کا حصہ بنے گا وہ اس کا ذمے دار ہو گا، کسی غیر قانونی حکم پر عمل کرنا بھی غیر قانونی ہے۔’’عمران خان گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں‘‘سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان تو پہلے ہی گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں۔احتساب عدالت میں LNG ریفرنس کی سماعتاحتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آ گئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کے آنے تک ٹرائل کا عمل آگے نہ بڑھایا جائے، قانونی معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے۔’’پتہ چلا ہے نیب پراسیکیوٹر کی پروموشن ہو گئی‘‘وکیلِ صفائی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات جائز ہیں، ہمیں تو پتہ چلا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی بھی پروموشن ہو گئی ہے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تو میں احتساب عدالت میں ہی کیس دیکھ رہا ہوں۔اس موقع پر احتساب عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر