امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں روسی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نامور امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں روسی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ جوکہ اب تک اپنی دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے دنیا کے کئی تاریک مقامات کا سفر کرچکے ہیں، اتوار کے روز یوکرین میں روسی افواج کیجانب سے ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، وہ پناہ گزینوں کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ کے لیے مواد اکٹھا کر رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے باہر ارپن میں ایک چیک پوائنٹ پر پہنچی تو روسی افواج کیجانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔اس حوالے سے یوکرین کی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ’حالیہ دنوں میں اس علاقے میں روسی فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی ہے‘۔یوکرینی حکام کی جانب سے رینٹ ریناؤڈ کی موت کی تفصیلات ابھی فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں۔ تاہم، امریکی صحافی جون آریڈونڈو نے کہا کہ ’وہ دونوں ایک گاڑی میں ارپن چوکی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی‘۔آریڈونڈو نے کیف کے ایک اسپتال سے بات کرتے ہوئے اطالوی صحافی اینالیسا کیملی کو بتایا کہ ’ریناؤڈ کی گردن پر گولی ماری گئی۔جبکہ آریڈونڈو کو پیٹھ کے نچلے حصے میں گولی ماری گئی تھی‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ہم نے ارپن میں پہلا پل عبور کیا، ہم نقل مکانی کرنے والے پناہ گزینوں کی ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’پھر ہم ایک کار میں سوار ہوگئے، کسی نے ہمیں وہاں سے دوسرے پل پر لے جانے کی پیشکش کی جس کے بعد ہم نے ایک چوکی پار کی اور پھر اچانک ہم پر گولیاں چلنا شروع ہوگئیں‘۔کیف کی علاقائی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلمساز کی گاڑی پر روسی فوجیوں نے کار پر فائرنگ کی‘۔ برینٹ ریناؤڈ کی گاڑی پر فائرنگ کے چند گھنٹے بعد، ارپن کے میئر اولیکسینڈر مارکوشین نے کہا کہ ’اب صحافیوں کو شہر میں داخلے سے منع کردیا جائے گا‘۔امریکی محکمہ خارجہ نے خبر رساں اداروں اور تنازعات پر دستاویزی فلمیں بنانے والے دیگر افراد پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ٹائم اسٹوڈیوز نے برینٹ ریناؤڈ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کپمنی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ’وہ خطے میں پناہ گزینوں کے عالمی بحران پر توجہ مرکوز کرنے والے ٹائم اسٹوڈیوزکے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے‘۔یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ میلا کنیس آسکر ٹیلی کاسٹ میں شاملبیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم برینٹ ریناؤڈ کےجانی نقصان کے بعد بہت مشکل میں پڑگئے ہیں‘۔ٹائم اسٹوڈیوز کی جانب سے برینٹ ریناؤڈ کی فیملی اور ان کے چاہنے والوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا۔خیال رہے کہ ریناؤڈ نے عراق اور افغانستان میں جنگوں، ہیٹی میں 2011 کے تباہ کن زلزلے، مصر اور لیبیا میں سیاسی بحران اور افریقہ میں انتہا پسندی پر بھی دستاویزی فلمیں بنائیں۔فلمساز نے اپنے ایک بھائی کریگ اور ان کی اہلیہ مامی، اور ایک 11 سالہ بھتیجے تائیو کو سوگوارچھوڑا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر