عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں، عدم اعتمادکامقابلہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ کے اعلان پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چوں چوں کا مربہ ہے، اپوزیشن کا صرف عمران خان کو ہٹانے پراتفاق ہے، اس کے علاوہ کسی بات پر نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے ان کے نمبرز پورے ہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے ؟وزیر خارجہ نے بتایا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اور قانونی طریقے سے کریں گے،ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں، تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی وجمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے، اپوزیشن والے نمبرز پورے کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔شاہ محمود کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کا نظریہ ایک نہیں،کیا ن لیگ بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہی ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ غیر فطری الائنس ہے جو وقتی بلبلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے، یہ اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ او آئی سی اجلاس کے لیےدعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں، اس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر