آرمی چیف لاہور پہنچ گئے، آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ان بہترین ہتھیاروں کی پاک فوج میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔’’ SH 15 آرٹلری گنز سے جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی‘‘جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ویپن سسٹم سے مستقبل میں میدانِ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان ہتھیاروں سے افواجِ پاکستان کی آپریشنل تیاریوں میں بھی اضافہ ہو گا۔آرمی چیف کا لمز کا دورہآرمی چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہآئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لمز کا دورہ بھی کیا۔لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر لمز کے طلباء سے تبادلۂ خیال بھی کیا اور مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر