حمزہ شہباز، ترین گروپ ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) :اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔علیم خان خود آئے اور 4 گھنٹے بھی مستحکم نہ رہ سکے، اسحاق خاکوانیذرائع کے مطابق ترین گروپ نے ن لیگی وفد سے سیاسی مستقبل پر گفتگو کی اور کہا کہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کے لیے تیار ہیں۔دوران ملاقات ترین گروپ نے حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا کہ ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے ن لیگی وفد کو بتایا کہ ملاقات کی تفصیل سے جہانگیر ترین کو آگاہ کریں گے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیں منظور ہوگا۔حمزہ شہباز سے گفتگو کے دوران ترین گروپ نے کہا کہ مائنس عثمان بزدار پر ہم آپ کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ تعاون طویل ہوناچاہیے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے ن لیگی وفد کے روبرو کہا کہ عوامی مسائل کے باعث حکومتی ارکان کا حلقوں میں جانا مشکل ہے۔حمزہ شہباز نے دوران گفتگو کہا کہ آپ کے جذبات پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے، پنجاب سے متعلق سب سے مل کر بہتر فیصلے کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر