قرضے لے کر ملک نہیں چلا سکتے ،چیئرمین ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا راستہ بتا دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ قرضے لے کر ہم اپنا ملک نہیں چلا سکتے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا انتظار کرنے کی بجائے خود اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ اگلی نسلوں پر بوجھ نہ پڑے، ایف اے ٹی ایف کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرناہوگا، فیٹف کے عذاب کے باعث بہت سے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا ہم پیسے تو کمائیں لیکن ٹیکس ادا نہ کریں، ٹیکس چوروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ہم قرض لیں اور ٹیکس ادا نہ کریں تو اس کا خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، کوئی دوسرا ملک ہمارے ملک کے اخراجات اٹھانے کو تیار نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے جعلی شناختی کارڈز پر اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، عدالتوں میں اس وقت ساڑھے تین کھرب روپے کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر