پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر وزیراعظم کیخلاف ایف آئی اے میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے آصف زرداری اور بلاول کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا، وزیر اعظم کا بیان پیکا کے سیکشن 11 کے زمرے میں آتا ہے، پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر وزیراعظم کیخلاف ایف آئی اے میں تحریری درخواست جمع کرادی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی مبینہ خلاف ورزی پر تحریری درخواست جمع کرادی گئی۔ پیپلز پارٹی کے ر کن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے بھائی مسعود خان مندوخیل نے وزیراعظم کےخلاف درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہیکہ عمران خان نے آصف زرداری اور بلاول کے خلاف نازیبا اور دھمکی آ بیان دیا، وزیر اعظم کا بیان پیکا کے سیکشن 11 کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہیکہ بیان موجودہ حکومت کے پیکا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے پر از خود نوٹس لیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر