عمران خان کو سورۃ الحجرات کی آیت 11 پڑھنے کے مشورے کیوں مل رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی لیڈران کے نام بگاڑنے پر قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کی آیت 11 پڑھنے کے مشورے دیے جانے لگے۔معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں ان کا تصور کرکے ڈر لگتا ہے، اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’قرآن کریم سورۃ الحجرات میں فرماتا ہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاؤ، غیبت نہ کرو، بدگمانی نہ کرو، کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔وزیراعظم کی تقریر پر مفتی تقی عثمانی کا ردعملدوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی توہمیشہ بات کرتے ہیں،اگر سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11ترجمے کے ساتھ پڑھ لیتےتواپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پرالزامات لگانے کیساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم کیا ہے؟’اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہے ہیں۔وزیر اعظم کے اس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، ایسے میں گزشتہ روز حافظ آباد جلسے کے دوران شرکاء نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے تو وزیراعظم نے کہا کہ وہ کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر