بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے: حریم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔حال ہی میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں ایک بار پھر بلاول کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ گئے تھے۔بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر آئے۔اب حریم شاہ نے بلاول پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے اور بلاول بھٹو کی طرح گڑ بڑ کوئی بھی کرسکتا ہے اگر ہم مسلمان ہوتے ہم نے سورہ حجرات پڑھی ہوتی یا پھر ہمیں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا یوں کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بہت اچھی اردو بولتا ہوں، میرے خیال میں کسی کو بھی اتنی اچھی اردو نہیں آتی پھر چاہے وہ کوئی بھی سیاستدان ہو، غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سے ہوئی ہے۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا مذاق ہم اس لیے اڑاتے ہیں کیوں کہ وہ باہر سے پڑھے ہوئے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہی انسان سیکھتا ہے، میری نظر میں بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہےانھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ایک نوجوان اور بہت خوبصورت انسان آگے آرہاہے جو کہ ان شاء اللہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔ٹک ٹاکر نے بلاول کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اڑایا انھیں شرم آنی چاہیے کہ بلاول پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم، نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔حریم شاہ نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا صارفین سےبھی ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑانے کی درخواست کی۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بتائیں کیا کسی کا مذاق اڑانے سے اسلامی قانون نافذ ہو سکتا ہے؟ میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے: ٹک ٹاکر حریم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں، بلاول ہی ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر