لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے، سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کے لیے آیا۔حافظ آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جب تک قوم برائی کے خلاف کھڑی نہ ہو برائی بڑھ جائے گی، ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے ظلم بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد پتا نہیں ہوگا تو ہم ایک قوم نہیں بن سکتے ہیں، ہمیں عظم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 25 سال سے اپنی قوم میں تبلیغ کر رہا ہوں، مغرب میں رکن پارلیمنٹ کا ضمیر خریدنے کی کسی میں ہمت نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ریاست گرانے کے لیے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش ہورہی ہے، کوئی پیسے کے زور پر حکومت گرانے کی کوشش کرے تو قوم مقابلہ کرتی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ آلو اور ٹماٹر کی قیمت پتہ کروں، میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کے لیے آیا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے، یورپی سفیروں نے خط لکھا روس کی مذمت کریں، میں نے یورپی سفیروں پر صحیح تنقید کی، یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے کہ سفیر کھلا خط لکھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پوچھا بھارت کو اس طرح خط لکھنے کی جرات ہے؟ میرے اس بیان پر فضل الرحمان نے کہہ دیا عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کا وزیراعظم امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو اُس  ki ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہوتی ہیں، ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے، کہیں منہ سے کچھ غلط نہ نکل جائے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی گورا آتا ہے تو شہباز شریف جلدی سے ٹائی سوٹ پہن لیتا ہے، وہ بھی کہتا ہے عمران خان نے انگریز پر تنقید کرکے ظلم کردیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کہتا ہے عمران نے پاکستان پر ظلم کردیا، میں ان سب سے بہتر مغرب کو جانتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ جو انگریزوں کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ انہیں حقارت سے دیکھتے ہیں، جو اپنے قوم کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، مغرب ان کی عزت کرتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 2008 سے 18 تک 400 سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک مرتبہ بھی کچھ نہیں بولے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے امریکا، برطانیہ جاکر ڈرون حملوں کے خلاف بات کی، 20 سفیروں نے مجھ سے کہا کہ آپ ڈرون کی کیوں مخالفت کیوں کرتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ میں نے کہا لندن میں ہمارا ایک دہشت گرد 30 سال سے بیٹھا ہے، آپ اجازت دیں گے، ہم ڈرون سے اسے مار دیں، ہم آپ کے کمی ہیں کہ آپ یہاں آکر ڈرون حملے کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کےلیے 26 لاکھ اسکالر شپس رکھیں، یکساں نصاب تعلیم اور عالمی سطح کی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر