وزیراعظم کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا نام بگاڑنے پر چوہدری شجاعت کا تبصرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا نام بگاڑنے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے تبصرہ کیا ہے۔چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، اچھا ہوتا وزیراعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ وزیراعظم سورۃ الحجرات کا مطالعہ کرتے تو سیاسی رہنماؤں پر الزامات لگانے کے ساتھ، برے القاب سے نہ پکارتے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ ہے سیاست میں شائستگی، رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔اجلاس میں پنجاب کی موجودہ صورتِ حال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا تھا، جبکہ شرکاء نے رائے دی تھی کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں، ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلے کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر