اپوزیشن کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تحریک کا مسودہ اپوزیشن قیادت کو بھیج دیا گیا ہے جس پر 100 سے زائد ارکان کے دستخط بھی موجود ہیں۔تحریک کے مسودے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر جانبداری کے الزامات لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ دونوں نے اب تک پارٹی عہدوں سے بھی استعفیٰ نہیں دیا، دونوں ایوان کو اپنی پارٹی ہدایات کے مطابق چلاتے رہے اور دونوں نیوٹرل رہنے کی بجائے فریق بنتے رہے۔مسودے کے مطابق اسد قیصر اور قاسم سوری وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔پیر کو اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر