اپوزیشن کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز تک محدود، ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز تک محدود کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 9 گروپ قائم کیے گئے، جبکہ ہر گروپ کا ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کو پارلیمنٹ لاجز سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، جب کوئی رکن باہر جاتا ہے تو وہ گروپ لیڈر کو آگاہ کرتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، رانا ثناءاللّٰہ، عبدالرحمان کانجو ،رانا تنویر و دیگر سینئر رہنماؤں کو گروپ لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ارکان اسمبلی سے مسلسل رابطے میں ہیں، خواجہ آصف، مرتضیٰ جاوید عباسی بھی ارکان اسمبلی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بُلانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروادی جائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر