تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس پیر کو طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد پر غور کیلئے مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیرکو تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا اور یہ اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے جبکہ آصف علی زرداری کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پرحکمت عملی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں، پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز پر تشدد اورگرفتاری کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر