BAP نے فیصلہ مؤخر کر دیاتحریکِ عدم اعتماد پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی نے فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس سے مشروط کر دیا۔بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی اے پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طویل مشاورت اور عوامی مفاد کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی سے اپوزیشن جماعتوں کے بھی رابطے جاری ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رابطے کرنے والی پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بی اے پی کے ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ سینئر قیادت اور ارکانِ اسمبلی مل کر کریں گے۔بی اے پی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی مل چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر