میزائل معاملے پر بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا لائحہ عمل دے گا، وزیر خارجہ

ملتان(نیشنل ٹائمز): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل فائر ہونا تشویشناک اور بہت بڑی عالمی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کو دوبارہ طلب ہورہی ہے میں بتا دوں کہ ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل 9 مارچ کی شام بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ہم نے وضاحت طلب کی ہے، میزائل فائر ہونا معمولی نہیں بلکہ تشویشناک بات ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک حرکت پر نوٹس لے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو فلائنگ آبجیکٹ کا جواب ضرور دینا ہوگا اور ہم اُس کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے کیونکہ اس سے قبل 26 فروری 2019 کو بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کی جاچکی ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر