ترین اور علیم کا پارٹی فیصلوں میں کردار نہیں ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مسلم لیگ نون کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ان سے دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ نون میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی فیصلہ سازی میں بنیادی کردار انہیں لوگوں کا ہوگا جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔خیال رہے کہ علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی ملاقات میں موجود تھے، جبکہ لندن میں ہی موجود پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان کی نواز شریف سے بدھ کو تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کے ترجمان نے لندن میں نواز شریف اور جہانگیر ترین سے علیم خان کی ملاقاتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
ترجمان میاں خالد محمود نے دعویٰ کیا کہ علیم خان کی لندن میں نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر