یوکرین تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں، روس

ماسکو(نیشنل ٹائمز): روس کے وزیرخارجہ لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی۔یوکرین تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے۔ روس آئندہ کبھی کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔سرد جنگ کے بعد روس اور امریکا کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے 27 فروری کو روسی فوج کے جوہری تنصیبات سے متعلق یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔روس کی جانب سے جوہری یونٹ کوالرٹ کرنے پرمغربی ممالک نے روسی جوہری حملے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر