بلاول میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے۔انہوں نے کہا کہ والد نے 1960ء میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی، جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے۔’’بلاول بیٹا تمہیں معلومات لینے کی ضرورت ہے‘‘علیمہ خان نے کہا کہ بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے، 1994ء سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے۔بہن اور باپ پر حملہ ناقابل برداشت، نانا، ماں، ماموں شہید ہوچکے اب جواب دینگے، بلاول بھٹوانہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پر ہی بناتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہے۔’’سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا مذاق بنایا جاتا ہے‘‘انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے۔علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بلاول نے علیمہ خان سے متعلق کیا کہا تھا؟زرداری کو دھمکی، آصفہ پرحملہ ناقابل برداشت ہے، بلاولچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ علیمہ خان نے سلائی مشین کے نام پر اربوں کی کرپشن کی، علیمہ باجی نے سلائی مشین سے اتنا پیسہ بنایا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خاتونِ اوّل کے لیے بہت احترام ہے، کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی، البتہ پنجاب میں کوئی ٹرانسفر، پوسٹنگ خاتونِ اوّل کو پیسے دیے بغیر نہیں ہوتی۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر