مولانا رات بھر اِدھر اُدھر فون کرکےمعافیاں مانگتے رہے، شہباز گِل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب رات بھر اِدھر اُدھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں۔معاونِ خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی رات میں ان کا سارا بخار اتر گیا، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے تھا۔پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ، فضل الرحمٰن کے 2 ارکان اسمبلی اور 18 رضاکار گرفتار، پولیس رکن اسمبلی کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر داخلانہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بندوں سے معافی منگوائی ہے۔شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ہم انہیں کسی بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی اور اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے باعث پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا تھا۔جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمٰن کے 2؍ ارکان اسمبلی اور 18 رضاکار گرفتار کرلئے گئے ، پولیس رکن اسمبلی کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی ، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پہنچ گئے۔فضل الرحمٰن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے کارکنوں سے اسلام آباد پہنچنے اور اپنے اپنے شہروں میں سڑکیں، کاروبار بند کرنے کی کال دیدی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر