مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس سے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گورننس کو بہتر بنانے کے لئے موجودہ شہروں کو سمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ گورننس، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس بروئے کار لا کر معیار زِندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہےان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے سمارٹ سٹیز پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سمارٹ شہروں کی تشکیل کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، خصوصی شعبوں میں میں تحقیق اور ترقی کیلئے قومی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قومی مراکز کی مصنوعات سے نقل و حمل کے موثر نظام، جرائم کا پتا لگانے اور سائبر جرائم کی تفتیش میں مدد ملے گی۔نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا ایک بے مثال موقع ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو زیادہ موثر، پائیدار اور جامع سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہروں میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو بہتر معیار زندگی اور سکیورٹی حاصل ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر