حکومت کا ایکشن شروع ہوگیا، ترین گروپ میں شامل اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ سروس کے خلاف کارروائی

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر اجمل چیمہ جن کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے ہے انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی بسوں کو بند اوردو پٹرول پمپس سیل کر دیے ہیں، جیو نیوز کے مطابق اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی مختلف روٹس پر بارہ بسیں بند کی گئی ہیں اور مزید کو بند کیا جا رہا ہے، منیجر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ کارروائی کرنے کا اوپر سے حکم آیا ہے، اس کے جواب میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معمول کی کارروائی ہے کسی کوٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجمل چیمہ کے پٹرول پمپس کو اجازت نامے کے بغیر چلانے پر سیل کیا گیا، اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور دستاویزات نہ ہونے پر الگ الگ ٹرانسپورٹرز کی مختلف روٹس کی مسافر بسوں کو بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیرمیاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ترجمان عبدالعلیم خان نے بتایاکہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کووزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عبدالعلیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں اوراس اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر