کارتک آریان کو شادی کے لیے 20 کروڑ روپے کی پیش کش

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی خاتون مداح نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔عنایت ورما نے کہا ‘میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا’۔ یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کومنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی۔پرستار نے لکھا ‘اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی’ جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ ‘کب’ اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔اس دلچسپ پیشکش اور اداکار کا تبصرہ پڑھ کر دیگر کئی مداحوں نے بھی طنز ومزاح سے بھرپور کومنٹ کیے۔ خیال رہے کہ کارتک آریان ان شوبز شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پرستاروں کو خوب چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں دو لڑکیوں کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مذکورہ اداکار کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں۔بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر