مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے

لاہور( سن نیوز): مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماؤف ہے۔ ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی اور اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہے اور عمران خان نے ہمارے ملک کی باقی ساکھ کو بھی متاثر کر دیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر