یوکرین اور روس کا 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

کیف(نیشنل ٹائمز): یوکرین اور روس نے لوگوں کے 6 شہروں سے انخلا کے لیے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔یوکرین اور روس نے یوکرین کے 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ شہریوں کے انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ سومی، شمال مشرقی یوکرین میں میئر نے کہا ہے کہ لوگ ذاتی کاروں اور بسوں کے ذریعے شہر چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اینر ہوڈر کے میئر نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اور بچوں کے قافلے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو ترکی میں مذاکرات کے لیے ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ حملہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس ملاقات کی تجویز ترکی کے وزیر خارجہ نے دی تھی۔یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے ترجیح یہ ہے کہ سرحدوں پر موجود پناہ گزینوں کی مدد کی جائے، بجائے اس بات پر کے کہ وہ ممالک کے درمیان کیسے تقسیم ہوں گے۔ گرینڈی نے مزید کہا یوکرین پر روس کے حملے شروع ہونے کے بعد وہاں سے نکلنے والے پناہ گزینوں کی تعداد غالباً 2.1 سے لے کر 2.2 ملین تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر ماریوپول میں بمباری کی ہے جس کی زد میں میٹرنٹی اسپتال بھی آیا۔ بمباری کے نتیجے میں معصوم بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر اسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اسے ’’ظلم‘‘ قرار دیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر