’وزیراعظم کے خارجہ پالیسی پر غیر سنجیدہ بیانات سے ہماری ساکھ مجروح ہورہی ہے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے خارجہ پالیسی پر غیر سنجیدہ بیانات سے ہماری ساکھ مجروح ہورہی ہے۔لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے، ہم سب جانتے ہیں کیونکہ اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتےآرہے ہیں، ہم ان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خارجہ پالیسی سے متعلق غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں ان کے بیانات کی وجہ سے ہماری ساکھ مجروح ہورہی ہے، یورپی یونین اور امریکا کا معاملہ سب کے سامنے ہے جب کہ نازک معاملات پر غیر محتاط بیان کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ ہے ان کے خلاف عدم اعتماد پیش کیا جائے اور تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، کرپشن نااہلی کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر