تحریک انصاف کے ٹکڑے ٹکڑے، ترین ، علیم کے بعد پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد ارکان پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا

لاہور، اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترین ، علیم گروپ کے بعد پی ٹی آئی کے 14ارکان پنجاب اسمبلی پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ نے گروپ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا۔ ہم خیال گروپ کے ارکان سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر پنجاب کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے ، گروپ کے ارکان کوسیاسی صورتحال پر بریف کیا جائیگا، مختلف رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا،گروپ میں عامر عنایت شہانی ، علی رضا خاکوانی ،اعجاز سلطان بندیشہ ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل ، خواجہ دائود سلمانی ، سردار محی الدین کھوسہ ، غضنفر عباس شاہ ، تیمور لالی ، سردار شہاب الدین ، فیصل فاروق چیمہ ، اعجاز خان ، غلام علی، اصغر خان شامل ہیں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ارکین قومی اسمبلی فضل محمد خان، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، امجد خان نیازی، مخدوم سمیع الحسن، یعقوب شیخ، ساجدہ ذوالفقار اور عندلیب عباس کے علاوہ وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئے ۔ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور و جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر