اکیلے یقین دہانی نہیں کرواسکتا، پارٹی کے سامنے آپکی درخواست رکھ دوں گا چوہدری شجاعت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فضل الرحمن سے معذرت کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم کی تنہا یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ دونوں رہنماں نے ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ بھی کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپ کے گھر آئے تھے، دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا۔ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپکا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں، کچھ وجوہات کی بنا شہبازشریف سے ملاقات نہ ہوسکی۔مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حمایت کی درخواست کی تو چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا، پارٹی میں آپکی درخواست رکھ دوں گا اور پھر جو فیصلہ ہوگا ہم آپ کو اس سے آگاہ کردیں گے۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری سالک حسین اور ق لیگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر