یوکرین کشیدگی: بھارت کی جانب سے پاکستانی طالبہ کو ریسکیو کیے جانے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر ایک پاکستانی طالبہ کو بھارتی حکام کی جانب سے ریسکیو کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جنگ زدہ یوکرین میں پھنسی پاکستانی طالبہ اسمہ شفیق کو مغربی یوکرین پہنچایا ہے جہاں سے انہیں یوکرین سے انخلا میں مزید مدد فراہم کی جائے گی اور وہ جلد اپنے خاندان کے افراد سے ملیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طالبہ کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر بھارتی سفارت خانے اور بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز یوکرین میں پھنسے 300 طالبعلوں کو لیکر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچی ہے۔اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک پاکستانی طالبعلم براستہ ترکی پاکستان پہنچا تھا جس نے یوکرین میں پاکستانی سفارتی عملے کی کارکردگی کو صفر قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر