سعودی عرب، امارات کے سربراہان کاامریکی صدرسے بات کرنے سے انکار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) : امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جنرل‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان سے سے صدربائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماؤں نے امریکی صدرکی فون کال ریسیو کرنے سے انکارکردیا۔امریکا یوکرین پرروسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اوریوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔اخبارکا سعودی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے جومطالبات منظورکرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے امریکا میں قانونی استثنیٰ شامل ہیں۔سعودی ولی عہد کو امریکا میں کچھ مقدمات کا سامنا ہے جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر