یوکرین کی خاتونِ اول کا عالمی میڈیا کے نمائندوں کو کُھلا خط

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکی نے روسی حملے پر عالمی میڈیا کے نام ایک کھلے خط میں بچوں سمیت شہریوں کے اجتماعی قتل کی مذمت کی۔اولینا نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک خط شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے میڈیا کے نمائندے انٹرویوز کے لیے اُن سے رابطہ کر رہے ہیں تو لہذا ایک خط کے ذریعے ہی میں سب کو تمام تر جوابات دینا چاہتی ہوں۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ ’گزشتہ دنوں سے ہمارے ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس سب پر یقین کرنا ناممکن ہے، میرا ملک پرامن تھا، اور شہر، قصبے اور دیہات عام زندگی سے بھرے ہوئے تھے، 24 فروری کو ہم پر جنگ مسلط کی گئی اور ٹینک یوکرائن کی سرحد پار کر گئے، طیاروں اور میزائل کی گونچ ہماری فضا میں ہر جانب ہے۔‘کہ میں گواہ ہوں کہ جو بھی یوکرین پر حملوں کو ’خصوصی آپریشن‘ کا نام دے رہے ہیں یہ دراصل عام لوگوں کا قتل، عام ہے۔انہوں نے روسی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملوں کی سب سے بری بات بچوں کی اموات کے حوالے سے پڑھنا ہے، تقریباً آٹھ سالہ ایلس، جو اوختیرکا اسٹریٹ پر دم توڑ گئی تھی، یا کیف سے تعلق رکھنے والی پولینا جو اپنے والدین کے ساتھ گولہ باری سے مر گئی تھی اور مسلسل حملوں کے باعث ایمبولینس کی ان بچوں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔یوکرینی خاتونِ اول نے کہا کہ جب روس دوبارہ کہے گا کہ وہ شہریوں کے خلاف جنگ نہیں کر رہا تو میں ان معصوموں کا نام لینے میں پیش پیش رہوں گی۔ انہوں نے عالمی میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے طنزیہ کہا کہ یقیناً آپ لوگوں نے کیف اور خارکیف سے ہماری خواتین اور بچوں کی پناہ گاہوں اور تہہ خانوں میں پناہ لیتے وقت کی ’شاندار‘ تصاویر دیکھی ہوں گی اور یہی تصاویر ہماری خوفناک حقیقت ہے۔انہوں نے روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے اسپتالوں کی حالتِ زار کا تذکرہ بھی کیا اور بتایا کہ کینسر کے مرض میں مبتلا افراد جن کی ان حملوں کی وجہ سے کیموتھراپی ملتوی ہوئی وہ ایسی سازشیں کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر