عثمان بزدار بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے میدان میں آگئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے خم ٹھونک کر سامنے آگئے۔عثمان بزدار نے ارکان قومی اسمبلی سےرابطے شروع کردیے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، غلام بی بی بھروانہ، ملک عامر ڈوگر اور مخدوم سمیع الحسن گیلانی سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالےسے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا پراپیگنڈا ہماری صفوں میں انتشار پیدا نہیں کرسکتا، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکے گی، وزیراعظم پہلے بھی پراعتماد تھے اور آج بھی پراعتماد ہیں، انہیں ارکان اسمبلی کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنیوالوں کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتمادکی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، عوام اگلے 5 سال کیلئے بھی عمران خان منتخب کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر