عدم اعتماد جیسا جمہوری ہتھیار استعمال کر کے غیرجمہوری عمران خان کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیالوں کا جمہوری ہتھیار ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے غیر جمہوری عمران خان کو گھر بھیجیں گے جبکہ سابق صدر نے حکومت کو سڑکوں پر آنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئیں پھر دیکھتے ہیں کون کتنا خطرناک ہے۔ان خیالات کا اظہار پی پی چیئرمین نے اسلام آباد ڈی چوک پر عوامی مارچ کے اختتام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا عمران خان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج اپوزیشن کا اتحاد اور پیشرفت دیکھ کر وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہرچیزمہنگی کر کے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، اس نے جمہوریت کا جنازہ نکالا اور عوام کا معاشی قتل کیا، یہ غریب کا نہیں بلکہ امیر کا وزیراعظم ہے جو صوبوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہا ہے جسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو وہ نقصان پہنچایا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جلسے سے پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو باہر نکالنے کا وقت آگیا ہے، مائنس سلیکٹڈ عوام کی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے، اگر ہم نے اس کو رہنے دیا تو آنے والے ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے، بہت جلد میں اس کو باہر نکالوں گا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر آؤ تو سہی دیکھتے ہیں کون خطرناک ہے، ہم پاکستان بچانے والے لوگ ہیں اور ملک کو بچا کر دکھائیں گے۔ڈی چوک پر جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور جمیعت علما اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا جلسہ سے خطاب میں کہناتھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت میں طے کیا تھا ایک دوسرے کے حریف ہوں گے، دشمن نہیں بنیں گے جبکہ جمعیت علما اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج غریب کی برداشت جواب دے چکی ہے، عوام کی اس حالت کا ذمہ دار عمران خان ہے۔پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ دس روز کے طویل سفر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، روات سے پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ ٹی چوک سے اسلام آباد داخل ہوا اور اسلام آباد ایکسپریس وے سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچا۔لانگ مارچ کے راستے میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں کارکنان نے لانگ مارچ کے شرکاء اور بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔دوسری جانب لانگ مارچ کے سبب جڑواں شہروں اور روات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور ایمبولینس سمیت عام شہریوں کی گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا قافلہ بھی ٹریفک میں پھنس گیا۔ادھر پیپلز پارٹی عوامی مارچ کے پیش نظر شہر پھر کی تمام شاہراہوں کو استقبالیہ بینرز سے سجایا گیا اور استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر