اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئیں

لاہور(نیشنل ٹائمز): اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئیں، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی۔ وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی۔قبل ازیں ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی ارکان نے تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر دستخط کیے۔دریں اثنا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے ڈی چوک جلسے میں وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا، وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے جو جلسے میں شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر