عالمی بینک کا یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے لیے عالمی بینک نے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے لیے سپورٹ پیکیج عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین پیکیج میں 350 ملین ڈالرز کا ضمنی قرض اور 139 ملین ڈالرز گارنٹیز کی مد میں شامل ہیں۔عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سپورٹ پیکیج سے یوکرین کے لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب آسٹریلوی انرجی کمپنی نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انرجی کمپنی کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے خوفناک حملے نے شدید دھچکا پہنچایا ہے۔مذکورہ آسٹریلوی انرجی کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے تک روس سے خام تیل کی خریداری نہیں کریں گے۔ادھر جاپان نے روس اور بیلا روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق جاپان کی جانب سے مزید 20 روسی حکام پر تازہ ترین پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔جاپان کی طرف سے بیلاروس کے 12 شہریوں اور مزید 12 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔جاپان کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں روس اور بیلا روس پر تیسرے مرحلے کی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔جاپان کی طرف سے روس اور بیلا روس کو تیل ریفائنری کے آلات سمیت عسکری استعمال میں آنے والے آلات کی برآمد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر