کپتان ہر وقت تیار رہتا ہے، چوروں کا ٹولہ جو بھی کرلے میں تیار ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کا ٹولہ جو بھی کرے میں ان کے لیے تیار ہوں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک میں غربت ہے وہاں طاقتور چوری کرکے بچ جاتا ہے اور کمزورجیل میں جاتا ہے، ان ممالک میں قانون کی بالادستی نہیں، وہ غریب ملک وسائل سے بھرے ہیں لیکن وہاں قانون کی بالادستی نہیں، طاقتور لندن میں محلات خرید سکتا ہے مگر چھوٹا چور بھینس اور موٹرسائیکل چوری کرکے کتنا نقصان کرتا ہے، وہ جیل چلا جاتا ہے، ساری دنیا میں ممالک وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ طاقتور ڈاکوؤں کے دندنانے سے غریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کرپشن اور جرم کو قبول کرلیں اور انہیں برا نہیں سمجھیں تو یہ معاشرے کی تباہی کی بنیاد بنتی ہے، اگر میں چوری سے پیسا بناسکتا ہوں تو کیوں تعلیم حاصل کروں اور محنت کروں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ساڑھے چار سو وزرا کو جیلوں میں ڈالا، اس لیے وہ اوپر گیا، ہماری جنگ حقوق کی جنگ ہے،عورتوں اور کمزور طبقے کے حقوق کی جنگ ہے، اس لیے جب تک زندہ ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا، جہاد لڑوں گا، اس میں میرے ملک کی بہتری ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے مجھے دنیا میں ٹاپ پانچ کپتانوں میں رکھا تھا، دنیا کی تاریخ میں میرا بھی نام ہے، یاد رکھیں کپتان جب میچ کھیلتا ہے تو وہ اپنے مخالف کی ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے اگر وہ ٹاس جیتے گا تو میں کیا کروں گا، میں ٹاس جیتوں تو کیا ہوگا، وہ وکٹ تیز بنائے گا تو میں کونسی بال کراؤں گا، اس لیے ڈاکوؤں کا گلدستہ اور چوروں کا ٹولہ جتنی بھی کوشش کرے جو پلاننگ کرلے، یہ جوبھی کریں گے میں ان کے لیے تیار ہوں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر