عمران خان کےساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے: مریم نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ کل کیا ہو گا یہ تو صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کےساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کرسی اورطاقت کاغلط استعمال اور اسے دائمی سمجھ لینے والےکا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کےطالب علم ضرورغورکریں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگےآتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی ذاتی اور سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگربدترین حالات کے باوجودان کاکوئی ساتھی چھوڑکر نہیں گیاکیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی، صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، طاقت کارعب نہیں جمایا،دھمکیاں نہیں دیں، تمسخرنہیں اڑایا، کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کودیکھ کر عبرت ہوتی ہے، تکبراورگھمنڈکاپہاڑ اُن لوگوں کےدرپر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانےکو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا، یہ سب مکافاتِ عمل نہیں تو اورکیا ہے؟ انسان کوانسان ناسمجھنےوالےکایہی انجام ہوتاہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر