یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے PIA کا طیارہ روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے روانہ ہو گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بج کر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی جانب روانہ ہوئی۔طیارہ وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔یہ پرواز 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گی اور اسلام آباد میں لینڈ کرے گی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ وزارتِ خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لیے حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر