صنم بلوچ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔اسکرین سے دُور صنم بلوچ اپنی یا اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ نتاشہ علی لاکھانی نے صنم بلوچ کی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ صنم بلوچ کی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تقریب میں انہیں خوب مزا آیا۔صنم بلوچ نے بیٹی عمایا کی سالگرہ کی تقریب میں کالی ساڑھی کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔نتاشا علی لاکھانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ صنم کی مسکراہٹ پر فدا ہیں، بلاشبہ صنم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین ہیں۔یاد رہے کہ 13 اگست 2020 کو صنم بلوچ نے پہلی مرتبہ بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے سب کو ھیران کردیا تھا۔اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تھا تاہم بعد میں اچانک سے بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کی گئیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے دوسری شادی کی اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر