پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)د: پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔پی پی رہنماء سید خورشید شاہ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود، اکرم خان درانی، مولانا انور اور مفتی ابرار احمد خان شریک تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی، یہ دعوت انہیں خورشید شاہ اور نوید قمر نے دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے قابل احترام سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر تشریف لائے ہیں، ہم نے جو معلومات شیئر کی ہیں وہ حوصلہ افزاء ہیں، انشاء اللہ قوم کو اچھے نتائج ملیں گے۔پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ مشترکہ ضرورتیں ہوتی ہیں لیکن ہر وقت ماضی کی باتوں کو سامنے نہیں رکھ سکتے، عوام بھی ہماری ماضی کی یادوں کو دہرانے کو پسند نہیں کریں گے، اب عوام کی کیا ضرورت ہے اسے دیکھنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان گلی کوچوں میں کھڑے ہو کر بازاری زبان استعمال کرتے ہیں، عمران خان کی اصل زبان وہی ہے جو اس نے کل استعمال کی، گٹر کا منہ جب کھلتا ہے تو گند ہی باہر آتا ہے عمران خان کون ہوتا ہے ہمیں دھمکیاں دینے والا؟ ہمارے کارکنوں کی لاٹھیاں ابھی گھروں میں تیل میں پڑی ہوئی ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد آئے گی اس کا فیصلہ آج لیڈر شپ کے اجلاس میں ہوجائے گا، ہم سب مل کر عمران خان کو گھر بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے بے فکر رہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر