عمران خان سے غداری کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، امجد نیازی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور میانوالی سے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اس وقت ملک میں عدم استحکام کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔یہ بات انھوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے غداری کرنے والے پارٹی کے ارکان اسمبلی کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، عوام نے پارٹی ارکان کو عمران خان کے نام پر ووٹ دیے ہیں۔امجد نیازی نے کہا کہ غداری کرنے والا اپنی سیاسی موت آپ مرجائے گا، مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے ہی کپتان کے اصل ساتھی ہیں، جن پر پارٹی کو ناز اور وزیر اعظم کو فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر مقیم پاکستانی عمران خان کی اصل طاقت ہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ملک کو سنگین بحرانوں سے نکالا، اب ملک ترقی بھی کپتان کی قیادت میں کرے گا۔امجدی خان نیازی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا انھوں نے قوم کو بہترین حکمت عملی کے ذریعے کورونا جیسی وبائی آفت سے بچایا، جسے پوری دنیا نے سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی غریب آبادی کی اکثریت کو دس لاکھ روپے فی کس ہیلتھ انشورنس فراہم کی، انھوں نے ہی احساس پروگرام کے ذریعے غریب خاندان کو احساس پروگرام دیا، عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں، وہ مسلمانوں کی آواز ہیں۔ امجد نیازی نے کہا کہ ان سب کارناموں کے باوجود بھی عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش دراصل پاکستان کے خلاف سازش ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر