سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔ اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے رہائشی ایونٹ آرگنائزر پرمود شرما نے دہلی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سوناکشی سنہا بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) مدعو تھیں۔ تاہم اداکارہ تقریب میں نہیں پہنچیں جس کے بعد تقریب کے منتظم نے اداکارہ سے ان کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ تقاضا کرنے کے باوجود سوناکشی سنہا کے مینجر نے ایونٹ آرگنائزر کو پیسے واپس دینے سے انکار کردیا۔ جب متاثرہ شخص کو بار بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کے باوجود پیسے نہیں ملے تو اس نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی۔رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اس کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کی غرض سے مراد آباد آئی تھیں، لیکن اس کے بعد مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر