ندیم افضل چن پھر پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں جانے والے ندیم افضل چن آج دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ندیم افضل چن کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمٰن، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شریک ہوئے۔ندیم افضل چن کا پیپلزپارٹی میں واپسی کا فیصلہ، اعلان آج کرینگےظہرانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور ندیم افضل چن نے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے سامنے ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد کافی عرصہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان بھی رہے ہیں۔اس منصب سے ندیم افضل چن نے گزشتہ برس (جنوری 2021ء میں) خود استعفیٰ دیا تھا۔’’کچھ مجبوریوں کی وجہ سے غلط فیصلہ کیا تھا‘‘اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے غلط فیصلہ کیا تھا، میں اپنے گھر واپس آ گیا ہوں جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے عزت دی۔ندیم افضل چن کی واپسی پر بلاول نے کیا کہا؟وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ندیم افضل چن کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، آئیں پارٹی کا حصہ بنیں، ہم مل کر جدوجہد کریں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے یہ بھی کہا کہ جن کارکنوں نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا ہے وہ واپس آ جائیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر