بپاشا باسو طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بہت جلد اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اداکارہ بپاشا باسو نے سال 2015 کے بعد سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، اُنہوں نے دو سال قبل نشر ہونے والی ویب سیریز ڈینجرس میں کام کیا تھا جبکہ اداکارہ کے مداح اکثر تجسس میں رہتے ہیں کہ وہ طویل عرصے سے فلمی دُنیا سے دور کیوں ہیں۔اس حوالے سے بپاشا باسو نے کہا کہ دراصل! میں گزشتہ برسوں میں بےحد سُستی کا شکار رہی جس کی وجہ سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن منصوبہ 2022 میں کام پر واپس آنے اور کچھ دلچسپ کرنے کا ہے، مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد اعلان کر سکوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس نے اُن کے لیے بہت سی چیزوں کو روک رکھا ہے۔بپاشا باسو نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ میں اپنے پورے خاندان کے لیے بہت محتاط رہوں اور میں ایسی انسان نہیں جو کورونا وائرس کے دوران بھی باہر جا کر بہت زیادہ پارٹی کرنا پسند کرے، میرے دوستوں کا ایک چھوٹا گروپ ہے اور میں زیادہ اپنے خاندان سے ملنا پسند کرتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ جہاں 2020 مایوسی سے بھرا ہوا تھا، وہیں 2021 کچھ امید لے کر آیا، میں نہیں جانتی تھی کہ دنیا کس طرف جارہی ہے کیونکہ وائرس نے سب کو گھر پر رہنے پر مجبور کردیا تھا، اس وقت سب کچھ اتنا غیر متوقع تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گُزارا اور 2021 امید لے کر آیا، چیزیں بدل گئیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے بالآخر دوبارہ شوبز میں سرگرم ہونے اور کام پر واپسی کرنے پر آمادہ کیا۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر