بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان 30 منٹ تک بات ہوئی ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن سے بات چیت میں سیکیورٹی اور معاشی تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال ہوا۔یوکرینی صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی صدر سے بات چیت میں روس کے خلاف مزید پابندیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی دارالحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریبی شہر لاؤف منتقل ہوئے ہیں۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے مشیر نے ایک بیان کے ذریعے اپیل کی ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر فوجی امداد چاہیے۔ادائیگی کی کمپنیوں ویزا اور ماسٹر کارڈ نے روس میں آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ویزا کارڈ کمپنی کے اعلان کے مطابق روس سے جاری ہونے والے کارڈ ملک سے باہر فعال نہیں ہوں گے، جبکہ دنیا بھر میں جاری ہونے والے کارڈ روس میں فعال نہیں ہوں گے۔’’روس پاور اسٹیشن ڈیم پر قبضہ کرنا چاہتا ہے‘‘ادھر یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج دارالحکومت کیف کے جنوب میں موجود پاور اسٹیشن ڈیم پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے یوکرین کے بحران پر ثالثی کی کوشش کے لیے روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین سے جنگ کے معاملے پر بات کریں گے۔یوکرینی مہاجرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچے کا خدشہ روس کے حملوں کے باعث یوکرین سے منتقل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچے کا خدشہ ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل (پیر کو) متوقع ہے۔روس نے یوکرین پر حملہ کب کیا؟گزشتہ ماہ 24 فروری کو روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کر دیا۔اس دوران روس نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا، یہ جنگ یوکرینی دارالحکومت کیف تک پہنچ چکی ہے اور روسی فوج کیف میں داخل ہو چکی ہے۔اب تک کی جنگ میں دونوں جانب کے سیکڑوں فوجی اور یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ یوکرین کے 2 اہم ایٹمی پلانٹ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کی جانب سے نیٹو سے یوکرینی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دینے کی درخواست بھی کی گئی۔یوکرینی صدر نے نیٹو سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی اقدام کریں، یوکرین کو شام میں تبدیل ہونے نہ دیا جائے۔نیٹو نے یوکرین کی درخواست کیوں مسترد کی؟نیٹو نے یورپی یونین اور نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یوکرین کی نو فلائی زون قرار دیے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔نیٹو چیف اسٹولٹن برگ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تنازع میں مداخلت کی تو ماسکو سے براہِ راست تصادم کا خطرہ ہو گا، براہِ راست تصادم سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نو فلائی زون کے نفاذ کا مطلب لڑاکا طیارے یوکرینی ایئر اسپیس بھیجنا ہے اور پھر روسی طیاروں کو مار گرا کر نو فلائی زون کو نافذ کرنا ہے۔نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو یہ یورپ میں مکمل جنگ پر ہی اختتام پذیر ہو گا، اس میں بہت سے ممالک شامل ہوں گے، بہت سارے انسانی مصائب جنم لیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر