اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول بھٹو کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے، لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی، اور ان کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔فضل الرحمنٰ کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائیگی، وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گےوزیراطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑواور ہمارا مقابلہ کرو، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، پانچ دن بعد ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہوں گے، ایوان میں ہر ایم این اے عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہے۔
فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے، فواد چوہدری



