سلمان خان کے ساتھ جعلی تصویریں، سوناکشی ہنس پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی جعلی تصویریں جاری کرنے والے بھارتی میڈیا کو ہنستے ہنستے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اس تصویر پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے، ساتھ ہی انہوں نے قہقے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی ہوئی ہے؟دوسری جانب بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جعلی تصویر شرمناک اور مضحکہ خیز ہے جبکہ کچھ لوگ اب بھی مانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔واضح رہے کہ اس تصویر میں سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔
یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر