سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان کیوں کہہ رہے ہیں؟

کراچی(نیشنل ٹائمز): سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستانی انڈسٹری کا سلمان خان کہہ رہے ہیں۔عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان ہے۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا۔سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے تیسری بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ صارفین نے ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا موقع دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا واسطہ ہے بور ہوگئے بار بار اس کو دیکھ کر رمضان جیسے پاک مہینے میں بھی یہ، خوف کرو۔ کچھ لوگوں نے کہا جو شو کروارہے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ کہا اس کامطلب ہے مزید میمز آئیں گی۔سالار نامی صارف نے کہا جس قوم کا ایسا عالم ہوگا اس کا کیا بنے گا۔ صائمہ نامی خاتون نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے چینلز کیا سیکھانا چاہتے ہیں بچوں کو۔ایک خاتون نے کہا رمضان ٹرانسمیشن میں کچھ بھی رمضان والا نہیں ہوتا سب کو ٹی آر پی چاہئے اس لیے ان کو لے لیا۔ صارف نے عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی کو متنازع جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے لیا ہے تاکہ سب شو دیکھیں۔ایک خاتون نے عامر لیاقت کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے عامر لیاقت ہماری انڈسٹری کے سلمان خان ہیں جو اپنی بیویوں کو متعارف کرواتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں چھوڑ دیتی ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر