اپوزیشن 10 بندے ہمارے تو ہم ان کے 15 بندے توڑیں گے، پرویز خٹک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی وفاداریوں کی ممکنہ تبدیلی کا اعتراف کرلیا۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو اس کے 15 سے زائد ممبر غائب ہوں گے۔تحریک عدم اعتماد کیخلاف حکومت بھی متحرکانہوں نے کہا کہ یہ ہمارے 10 بندے توڑتے ہیں تو ہم ان کے 15 بندے توڑیں گے، عمران خان کو اللہ ہی گرا سکتا ہے اپوزیشن نہیں گراسکتی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے دن اپوزیشن ارکان کی سیٹیں خالی ہوں گی، یہ لوگ تحریک لائیں ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف سب ہی اکٹھا ہوگئے ہیں لیکن یہ پھر بھی حکومت نہیں گراسکتے۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جتنے چاہیے جلسے جلوس، لانگ مارچ کرے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔چوہدری برادران کی صوابدید پر ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں، اعتزاز احسنانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکٹھا ہوئی ہے، حزب اختلاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانا اتنا آسان کام نہیں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں، اس کی حکومت کو کوئی نہیں گراسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے میری ان کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں، اپوزیشن والوں نے جوڈالر بیرونی ممالک منتقل کیے وہ واپس لے آئیں اور جواب دیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر