ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم 2‘ میں کام کریں گی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے نے اپنے مداحوں کو خوشبری سنادی ہے کہ ان کی فلم’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل جلد ریلیز ہونے والا ہے، فلم کی ریلیز کے حوالے سے جیسے ہی خبر سامنے آئی مداح قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ اس فلم میں بھی ماورہ اداکاری کریں گی۔ ہرش وردھن رانے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں فلم’صنم تیری قسم 2‘ کی ریلیز کے بارے میں لکھے ہوئے آرٹیکلز کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’صنم تیری قسم 2 بہت جلد 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔‘خیال رہے کہ 2016میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ہرش وردھن رانے کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سیاسی تعلقات کی وجہ سے فلم کے سیکوئل میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ اس بار پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نہیں نظر آسکیں گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر